اتوار، 29 دسمبر، 2013

ضرورت اور چاہت

""ضرورت" میں "چاہت" کو اتنا ہی دخل ہے جتنا ماں کو بچے کی پیدائش میں۔ جیسا کہ واضح ہے کہ ماں کے بغیر بچے کی پیدائش ممکن نہیں اسی طرح جب تک چاہت نہ ہو تو ضرورت بھی پیدا نہیں ہوسکتی۔
ہم سب اپنی چاہتوں کی وجہ سے مجبور ہیں۔ "ضرورت محض" کا کوئی وجود نہیں۔ ان سب میں خواہشات کارفرما ہیں۔

مزمل شیخ